دواء المسک بارد جواہر والی
افعال و خواص اور محل استعمال
تمام خواص میں دواء المسک باردسادہ سے زیادہ مؤثر اور قوی ہے۔
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!دیگر اجزاء دواء المسک بارد جواہر والی مع طریقۂ تیاری
گل سُرخ، کشنیز خشک، صندل سفید، تخم خرفہ، گل گاؤ زباں ہر ایک ۱۵ گرام، آبریشم خام مقرض ۷ گرام رات کو پانی میں بھگوئیں۔ صبح جوش دے کر مل چھان کر نبات سفید ۳۰۰ گرام ملا کر قوام تیار کریں۔ پھر مروارید شاخ مرجاں ، کہرباء شمعی، زہر مہرہ ، بُسداحمر، ہر ایک ۷ گرام طباشیر ۱۰ گرام ،مشک خالص ایک گرام علیحدہ علیحدہ خوب باریک کھرل کر کے قوام میں شامل کریں۔
مقدار خوراک
۳ تا ۵ گرام ہمراہ عرقِ گاؤ زباں و شربت انار یا ہمراہ آبِ سادہ۔
امراضِ قلب کی اہم ترین دوا جو ضعفِ قلب ، خفقان اور گھبراہٹ (بوجہ مالیخولیا مراقی اور امراضِ معدہ وامعاء ) کا ازالہ کرتی ہے۔ دماغ واعصاب اور جگر کو تقویت بہم پہنچاتی ہے ۔اختلاج( دل کے پھڑکنے) میں مفید ہے۔ فشار الدم ( بلڈ پریشر ) کی کمی کو دور کرتی ہے ۔ بیماریوں کے بعد کی کمزوری اور کمی خون میں نفع بخش ہے
Dawa-ul-Misk Mutadil Ba Izafa Jawahirat
دواء المسک معتدل باضافة المجوہرات
دل ودماغ اور جگر کو فوری تقویت پہنچاتی ہے ۔ فشار الدم (بلڈ پریشر) کی کمی کو جلد اعتدال پر لاتی ہے۔ فعل انہضام کی اصلاح کرکے غذا کو جزو بدن بناتی ہے۔ تقویت ِقلب کے ذریعے اس کی دھڑکن میں کمی یا زیادتی کو متوازن بناتی ہے۔ گھبراہٹ ، سوداوی خفقان اور مراقی مالیخولیا میں مفید ہے۔ بیماریوں کے بعد اور پیرانہ سالی کی کمزوری میں انتہائی نفع بخش ہے
یہ بھی پڑھیں: خمیرا ابریشم