عقابی Uqabi
( سید عبدالوہاب شاہ شیرازی )
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!عقابی Uqabi کا تعارف
چند سال پہلے میں نے نظر کی کمزوری، دماغی کمزوری، نسیان اور زبان کی لکنت کے لیے ایک نسخہ تیار کیا۔ اور پھر کافی غور و حوض کے بعد میں نے اس کا نام عقابی سفوف تجویز کیا۔ الحمدللہ اس سے بہت لوگوں کو فائدہ ہوا۔ اس دوران بہت سارے لوگ مجھے سے خریدتے بھی رہے اور کچھ لوگ اس کا مکمل نسخہ اجزاء پوچھتے رہے اور میں بھی کھلے دل سے بتاتا رہا۔ اب میں نے سوچا اس کی ساری تفصیلات لکھ کر ویب سائٹ پر ڈال دوں تاکہ ہر کوئی مستفید ہو سکے۔
اشرف کمپنی کا عقابی Uqabi۔
چند مہینے پہلے اشرف نیچرل کمپنی نے ہمارے نام کو چوری کرکے عقابی کے نام سے ایک پروڈکٹ لانچ کی ہے۔ نام تو ہمارا والا چوری کیا ہے لیکن اس میں وہ تمام اجزاء نہیں ہیں جو میں ڈالتا ہوں۔ کمپنی نے عقابی نام سے جو پروڈکٹ لانچ کی ہے اس کے فوائد تو وہی بتاتے ہیں جو میری پروڈکٹ کی ڈسکرپشن میں موجود ہیں لیکن اجزاء وہ والے تمام نہیں ہیں۔ پہلے میں اشرف کمپنی کی عقابی کے اجزاء بتاتا ہوں جو ان کی پروڈکٹ کے ساتھ لکھے ہیں:
اشرف کی عقابی Uqabi کے اجزاء
ALMOND, GREEN CARDAMOM , CHICKPEAS, CORIANDER , KHASHKASH AND SUGAR.
بادام، ہری الائچی، چنے، دھنیا، خشخاش اور چینی۔
اب میں آپ کو اپنی اصل عقابی سفوف کے اجزاء بتاتا ہوں۔
عقابی Uqabi اجزائے نسخہ:
مغز بادام: 100 گرام
مغز اخروٹ: 100 گرام
مغز پستہ: 100 گرام
سونف: 100 گرام
سفید مرچ: 10 گرام
سبز الائچی 10 گرام
کوزہ مصری 250گرام
اسطوخ دوس 20گرام
گل منڈی بوٹی 25گرام
مغز کدو 20گرام
مغز کھیرا 20گرام
مغز خربوزہ 20گرام
مغز تربوز 20گرام
تخم گاجر 20گرام
یہ وہ اجزاء ہیں البتہ زیادہ مفید بنانے کے لیے اگر چاہیں تو مندرجہ ذیل کشتہ جات بھی ملا لیں:
کشتہ نقرہ 10گرام
کشتہ شاخ مرجان 10گرام
کشتہ عقیق 10گرام
کشتہ مروارید 3 ماشہ۔
عقابی Uqabi فوائد:
زبان کی لکنت، دماغی و حافظہ کی کمزوری، نسیان، آشوب چشم، اور نظر کی کمزوری۔ میں نہایت ہی مفید ہے ان شاء اللہ۔
اگر آپ کو ہمارا عقابی سفوف چاہیے تو یہ پروڈکٹ دیکھیں