سرمہ احسن البصر

سرمہ احسن البصر

سرمہ احسن البصر تیار کرنے کا طریقہ

سرمہ سیاہ 15 تولہ
سرد چینی 3 ماشہ
مروارید ناسفتہ 4 ماشہ
مامیراں 6 ماشہ
کافور بھیم سنی 2 ماشہ
سمندر جھاگ 1 تولہ
شب یمانی 4 ماشہ
فلفل سفید 6 ماشہ
ست پودینہ 2 ماشہ
آب ہلدی 2 تولہ
آب برگ سرس 7 تولہ
عرق گلاب دو آتشہ 25 تولہ
سرمہ کو گرم کرکے عرق گلاب میں 25 بار بجھاو دیں ۔اسکے بعد کھرل کریں ۔مامیراں ۔مروارید۔سمندر جھاگ۔شب یمانی۔مرچ سفید۔سرد چینی یکے بعد دیگرے شامل کر کے کھرل کرتے جائیں اور آب ہلدی اور آب سرس بھی تھوڑا تھوڑا شامل کرتے رہیں حتی کہ عرق اور آب ختم ہوجائے تب
کافور اور ست آخر میں شامل کریں
آپ کا سرمہ تیار ہے
ضعف بصارت،آنکھوں سے پانی بہنا۔دھندلا پن ۔جالاوغبار۔آنکھ کا سرخ ہونا ۔آنکھوں میں خارش ہونا کے لیے لاجواب سرمہ ہے
موبائل کمپیوٹر کا کثرت سے استعمال کرنے کی وجہ سے آنکھیں جلد تھک جانا یا آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جانا یا آنکھوں کا درد کرنا حتی کہ سر کے درد کے لیے بھی بے مثل ہے
کثرت جماع یا بچپن کی غلطی کاریوں کے باعث شدید دماغی کمزوری۔نزلہ و زکام یا محنت مشقت کا کام یا باریک چیزوں کو بغور دیکھنے ۔تمباکو نوشی اور مسکرات کا کثرت سے استعمال نظر اور آنکھون کو کمزور کر دیتا ہے یہ سرمہ اسکو کمزوری کو ختم کرے گا ان شاء اللہ
موتیا بند خواہ کتنا ہی پرانا ہو بغیر جراحت کے 3۔4 ہفتوں میں ٹھیک کر دیتا ہے
ککرے۔ناخونہ اور سبل کے لیے بھی لاثانی سرمہ ہے.

Leave a Reply

Scroll to Top