arthritis جوڑوں کا درد گنٹھیا

Arthritis گنٹھیا،جوڑوں کا درد،آرتھرائٹس

جوڑوں کادرد arthritis

(گنٹھیا،وجعِ مفاصل،آرتھرائٹس)ایک قدیم بیماری ہے۔دو ہڈیوں کے ملنے کے مقام کو جوڑ کہتے ہیں۔جسمِ انسانی میں تقریباً 206ہڈیاں ہیں جو ایک دوسرے سے مُنسِلک ہیں اورجوڑوں کے ذریعے  ان ہڈیوں  سے مل کر ہمارے جسم کا ڈھانچہ مکمل ہوتا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

جوڑوں کےدرد کی علامات

 جوڑوں کےاندر عام حالات میں اوربِالخصوص چلنے پھرنےکےدوران درد ہونا،سُوجن، جِلد (Skin) کا گرم ہوجانا،صبح کے وقت جوڑوں میں جکڑن ہونا وغیرہ۔

جوڑوں کےدردکےاسباب

 کھانےپینےمیں بے احتیاطی، رَہَن سَہَن (Life Style)اور بیٹھنے کا غلَط  انداز،وٹامن ڈی کی کمی ،جسم کے وزن میں غیر معمولی اضافہ،ایکسیڈنٹ وغیرہ میں ہڈیوں پر لگنے والی چوٹ،غیرمحتاط اندازمیں  گاڑی یا موٹر سائیکل چلانااور وزن اٹھانا وغیرہ۔

جوڑوں کادرداور یورک ایسڈ 

یورک ایسڈ کے سبب بھی جوڑوں بِالخُصوص پاؤں کے جوڑوں  میں دردہوتاہے۔یورک ایسڈ ایک نارمل کیمیاوی مادہ(Substance)ہے جو کھانا پینا ہضم ہونے کے بعد پیدا ہوتا ہے  اور پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتا ہے۔گوشت اور بیکری آئٹمز زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر یورک ایسڈ کی پیداوار میں اضافہ ہوجاتا ہے جو پوری طرح جسم سے خارج نہیں ہوپاتا اور جمع ہونے لگتا ہے۔جب اس کی مقدار زیادہ ہوجائے تو یہ جوڑوں کے درمیان نمک کے دانوں کی شکل میں جمنے لگتے ہیں  اور پھر نقل و حرکت کرتے ہوئے جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔یورک ایسڈ کی زیادتی  گردوں اور دل کے امراض  کاسبب بھی بن سکتی ہے۔پانی کم مقدار میں پینا بھی یورک ایسڈ کی زیادتی کا سبب ہے۔یورک ایسڈ میں اضافہ ایک ایسی بیماری ہے جسے انسان  پرہیز کے ذریعے خود کنٹرول کرسکتا ہے اور ادویات کے ذریعے بھی اس کا علاج موجود ہے۔

یورک ایسڈ میں اضافے کی علامات

 صبح اٹھ کر زمین پر پاؤں رکھتے ہی  پنجوں میں اور پھر جسم کے مختلف جوڑوں میں تکلیف ہونے لگتی ہے۔

تیر بہدف علاج

گنٹھیا اور جوڑوں کا ایسا درد جو یورک ایسڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہو اس کے حکیم محمد اقبال مرحوم کا مجرب اور تجویز کردہ مشہور نسخہ آپ گھر بیٹھے آرڈر کر سکتے ہیں

نوٹ:اس نمبر پر صرف دوائی کے حصول کے لیے ہی رابطہ کریں۔ 03470005578

Leave a Reply

Scroll to Top