خمیرا ابریشم حکیم ارشد والا اجملی

خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا

خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا۔

یہ خمیرہ خیالات فاسدہ، اور خفقان کو دور کرتا ہے دل و دماغ و جگر کو قوت دیتا ہے، ہر کمزوری کو دور کرتا ہے۔ بدن کو طاقتور بناتا ہے۔ خاص کر دل کی بند نالیوں کو کھولتا ہے انجائنا کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور آزمودہ نسخہ ہے۔
عورت و مرد بوڑھے ،بچے جوان سب ہی کھا سکتے ہیں۔
خمیرا ابریشم حکیم ارشد والا اجملی

نسخہ خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا :-

عود غرقی ۔4گرام
سنبلالطب ،مصطگی، قرنفل ، دانہء الائچی خرد ،سازج ہندی ۔ہر ایک 5گرام
برادہء صندل سفید ،6گرام
ابریشم خام مقشر ۔420گرام
ان دواؤں کو باریک کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر
عرق گاو زبان
عرق بید مشک
عرق گلاب
آب سیب
آب انار شیریں
آب بہی شیریں
ہر ایک 140گرام
بارش کا پانی (یہ ملنا مشکل ہے اگر دوا ساز پانی جمع کر کے رکھتے ہوں تو مل جائے گا )
یا فلٹر پانی 2لیٹر
میں دوائیں ڈال کر اسقدر جوش دیں کہ پانی جل جائے پوٹلی کو نکال دیں اور دوا کے پانی میں
شہد خالص 250گرام
شکر 375 گرام
شامل کرکے قوام بنائیں
پھر
عنبر خالص 6گرام
عرق کیوڑا میں حل کرکے
داخل کریں ۔
ورق طلا ،
ورق نقرہ
ہر ایک 6گرام
مرورید ،
یاقوت
یشیب سبز
ہر ایک 9گرام
کہرباے شمعی ۔
مرجان
ہر ایک 6 گرام
مشک خالص
زعفران
ہر ایک 5گرام
خوب کھرل کرکے قوام میں ملائیں ۔
اور آگ سے نیچے اتار کر
اس قدر گھوٹیں کے مانند خیمرہ سفید ہوجائے ۔
صبح و شام 3گرام سے 6گرام عرق گاوزبان 15ملی لیٹر کے ساتھ کھائیں ۔

نوٹ:

یہ دوا بنی بنائی بھی ملتی ہے۔

Leave a Reply

Scroll to Top