حفاظتی حصار مسنون اذکار

حفاظتی حصار مسنون اذکار

یاد رکھیں!

یاد رکھیں!

مشکلات اللہ کی طرف سے آتی ہیں اور اللہ ہی نے دور کرنی ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مشکلات اللہ کی طرف سے آتی ہیں اور اللہ ہی نے دور کرنی ہیں۔

اللہ کو راضی کیے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔ اذکار کا مقصد اللہ کی یاد اور اللہ سے تعلق قائم کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ اللہ رسول کی نافرمانیاں کرتے ہیں تو جتنے مرضی وظیفے کر لیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مشکلات سے نکلنے کے لیے سب سے پہلے اپنی سوچ بدلیں کہ کوئی کچھ نہیں کر سکتا جب تک اللہ نہ چاہے۔ یعنی کوئی کسی کو نقصان نہیں دے سکتا جب تک اللہ نقصان نہ کرنا چاہے اور کوئی کسی کو فائدہ نہیں دے سکتا جب تک اللہ نہ چاہے۔ جب ایسا ہے تو پھر ہمیں بھی ادھر ادھر  بھاگنے کے بجائے 

اللہ ہی کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔

عاملین سے اپنا حساب کروانا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں بالکل ناجائز اور حرام ہے۔ ایسے شخص کی نمازیں بھی قبول نہیں ہوتیں اور ایسے شخص  کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دین کا منکر شمار کیا ہے۔ کسی عامل کو اپنی والدہ کا نام نہ بتایا کریں۔ جو عامل والدہ کا نام پوچھ کر عملیات کرتے ہیں یہ جادو کے عملیات ہوتے ہیں۔ 

حفاظتی حصار مسنون اعمال و اذکار برائے جادو جنات

نیچے دی ہوئی پی ڈی ایف فائل کو ڈاون لوڈ پر کلک کرکے ڈاون لوڈ کریں۔ اور ایک نمبر سے لے کر دس نمبر تک تمام وظائف، روزانہ اور ہمیشہ ساری زندگی کرنے ہیں،  سب گھر والوں کو بتائیں،  یہاں تک کہ بچوں کو بھی عادت ڈلوائیں۔

اگر کوئی ایسا مریض ہے یا چھوٹا بچہ ہے جو خود نہیں پڑھ سکتا تو کوئی اور صبح شام پڑھ کر دم بھی کرے اور پانی پر دم کرکے پلائیں بھی

جادونگری جنات و عملیات کی دنیا کی حقیقت

عملیات اور عاملوں کی حقیقت

الحمدللہ آپ حضرات کے بہت اصرار پر میں نے اپنی کتاب جادونگری جنات و عملیات کی دنیا کی حقیقت کو کافی حد تک مکمل کرلیا ہے بس تھوڑا بہت کام باقی ہے جو ساتھ ساتھ ہوتا رہے گا۔

لیکن اب تک جتنا کام ہوا ہے اسے میں نے پی ڈی ایف میں کنورٹ کرکے آپ حضرات کے مطالعے کے لیے پیش کررہا ہوں۔ اس سے مستفید بھی ہوں اور دوسروں کو بھی کریں۔ باقی اسے شیئر کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ اگر کوئی غلطی کوتاہی ہو تو آپ حضرات رہنمائی فرمائیں اور اسے درست کرلیا جائے اور پھر باقاعدہ اشاعت کی جائے۔

فی الحال یہ کتاب شائع نہیں ہوئی۔ اگر کوئی پبلشر یا کوئی شخص اسے شائع کرنے اور اس کے اخراجات اٹھانا چاہتا ہے تو رابطہ کرسکتا ہے۔

+923215083475

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کری

 

جادو جنات سے متعلق مستند صحیح کتابیں پڑھنے یا ڈاون لوڈ کرنے لیے 

یہاں کلک کریں۔

جادو نگری سلسلے کی تمام ویڈیوز ایک جگہ اکھٹے دیکھنے کے لیے

یہاں کلک کریں

مسنون اذکار پر مبنی ویڈیوز دیکھنے کے لیے 

یہاں کلک کریں

اس پیج کو اپنے دوست احباب کو وٹس اپ پر شیئر کریں

ہسٹیریا

سایہ، آسیب یا ہسٹیریا

بہت ساری عورتوں کو ہسٹیریا کی بیماری ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں شاید جنات یا سایہ کا مسئلہ ہے اس لیے عاملوں ، تعویذوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

کیا آپ کی بچی کو ہسٹیریا تو نہیں اس بارے مکمل جاننے کے لیے مزید تفصیلات پر کلک کریں۔

شیزو فرینیا Schizophrenia

شیزو فرینیا Schizophrenia

کئی خواتین، لڑکیا یا لڑکے یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جنات ہیں جو ہمارے ساتھ باتیں بھی کرتے ہیں، ان کو دراصل شیزو فرینیا کی بیماری ہوتی ہے۔ یہ بیماری کیا ہے اور اس کا علاج کیا ہے اس بارے جاننے کے لیے نیچے مزید تفصیلات پر کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses cookies to offer you a better browsing experience. By browsing this website, you agree to our use of cookies.