پتے میں پتھری کی چند وجوہات
پتہ آپ کے پیٹ میں جگر کے نیچے دائیں جانب ہوتا ہے اور امرود کی شکل کے اس عضو میں ایک سیال پیلے رنگ کا یعنی صفرا ہوتا ہے۔ یہ صفرا جگر میں میں بنتا ہے جو کہ چربی اور مخصوص وٹامز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ جب آپ کھاتے ہیں تو جسم اسے خارج کرنے کا سگنل دیتا ہے تاہم اکثر افراد کو جسم میں زیادہ ٹھنڈک کی وجہ سے یہ سیال مادہ یعنی صفر جم جاتا ہے اور پتھری کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ عام طور پر میڈیکل سائنس کے ڈاکٹر یہ کہتے ہیں کہ اس کا کوئی علاج نہیں صرف آپریشن کرکے پتے کو ہی جسم سے نکال دینا چاہیے۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے کوئی بھی چیز فضول پیدا نہیں کی۔ پتے کا بھی جسم میں ایک کام ہے۔ اگر پتہ ہی نکال دیا جائے تو پتے والا کام کون کرے گا۔ عام طور پر پتا جب نکال دیا جاتا ہے تو پتھریوں سے تو جان چھوٹ جاتی ہے لیکن جو کام پتے نے کرنا تھا وہ نہیں ہوتا اور انسانی جسم دیگر کئی مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لیے طب انقلاب قانون مفرد اعضاء میں ایسی ادویات تجویز کی جاتی ہیں جس سے وہ سیال مادہ صفرا جو ٹھنڈک کی وجہ سے جم کر پتھر بن گیا تھا اسے دوبارہ پگھلایا جاتا ہے جیسے پانی جم کر سخت برف بنتا ہے لیکن پگھلانے سے پگھل کر پھر پانی بن جاتا ہے۔ ایسے ہی صفرا بھی جم کر پتھری بن جائے تو اسے بھی ادویات کی مدد سے پگھلایا جاسکتا ہے۔
قانون مفرد اعضائ کے دیگر حکماء کے ساتھ ساتھ حکیم محمد اقبال مرحوم نے بھی اس دوائی سے سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا اور ان کی پتھریاں ختم ہو گئیں۔ نیچے دی گئی ان کی ویڈیو کو ملاحظہ کریں۔
Gallstones are pieces of solid material that form in your gallbladder, a small organ under your liver. If you have them, you might hear your doctor say you have cholelithiasis. Your gallbladder stores and releases bile, a fluid made in your liver, to help in digestion.
Reviews
There are no reviews yet.