مرکب خاص الخاص معجون

مردانہ کمزوری

مرکب خاص الخاص لبوب کبیر

( سید عبدالوہاب شاہ )

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مرکب خاص الخاص لبوب کبیر کے اثرات

مرکب خاص الخاص لبوب کبیر کے بارے ایک بات یاد رکھنی چاہیے یہ کوئی سٹیرائیڈ نہیں ہے، یا انگریزی ادویات کے طرح سریع الاثر یا فوری اثرات ظاہر نہیں کرتا، بلکہ اس کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں، اس لیے سردیوں کے موسم میں ایک سے دو ماہ تک مسلسل اس کو استعمال کرنا چاہیے۔

مرکب خاص الخاص لبوب کبیر برائے خواتین

مرکب خاص الخاص لبوب کبیر کو نہ صرف مرد استعمال کرسکتے ہیں بلکہ خواتین بھی استعمال کرسکتی ہیں، خاص طور وہ خواتین جو گھر کا کام کاج کرتی ہیں جس سے تھکاوٹ، نکاہت اور پٹھوں کی کمزوری اور کھچاو ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ان خواتین کو بھی استعمال کرایا جاسکتا ہے جن میں جنسی خواہش کم ہوتی ہے یا بالکل نہیں ہوتی، اس کے مسلسل ایک دو ماہ استعمال سے جنسی خواہش میں اضافہ ہوگا۔

مرکب خاص الخاص لبوب کبیر کے فوائد

  • مقوی باہ و مردانہ کمزوری کو دور کرے۔
  • مادہ منویہ کو پیدا کرے۔
  • ٹائمنگ میں اضافہ کرے۔
  • عام جسمانی کمزوری کو دور کرے۔
  • کام کاج کے بعد تھکاوٹ اور نکاہت کو دور کرے۔
  • اعصاب اور پٹھوں کو طاقت دے۔
  • گردوں کو طاقت دے اور صحت مند بنائے۔

Murakkab Khans ul Khas Laboob e Kabeer مرکب خاص الخاص لبوب کبیر مردانہ کمزوری (2)

اجزائے نسخہ:

  1. ثعلب مصری 30گرام
  2. نارجیل دریائی 30گرام
  3. مغز چڑیا بریاں 30گرام
  4. مغز پستہ 15گرام
  5. مغز بادام 15گرام
  6. مغز فندق 15گرام
  7. مغز حبۃ الخضرا 15گرام
  8. مغز اخروٹ 15گرام
  9. مغز چلغوزہ 15گرام
  10. مغز حب الزلم 15گرام
  11. ماہی روبیاں 15گرام
  12. شقاقل مصری 15گرام
  13. خولنجاں 15گرام
  14. خشخاش 30گرام
  15. بہمن سرخ 15گرام
  16. بہمن سفید 15گرام
  17. تودری سرخ 15گرام
  18. تودری زرد 15گرام
  19. سنڈھ 15گرام
  20. کنجد (تل سفید) 15گرام
  21. دارچینی 15گرام
  22. سورنجاں شیریں 12گرام
  23. بوزیدان 12گرام
  24. نعناع خشک (پودینہ کی قسم)  12گرام
  25. بالچھڑ (سنبل الطبیب) 10گرام
  26. سعد کوفی 10گرام
  27. قرنفل (لونگ) 10گرام
  28. کباب چینی 10گرام
  29. اندر جو شیریں 10گرام
  30. درونج عقربی 10گرام
  31. نرکچور 10گرام
  32. حب القلقل (اناردانہ دشتی) 10گرام
  33. تخم گاجر 10گرام
  34. تخم مولی 10گرام
  35. تخم شلجم 10گرام
  36. تخم پیاز 10گرام
  37. تخم اسپت 10گرام (تخم اسپست، تخم بسکھپرا بھی اسی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں)
  38. تخم ہلیلون (ہالو) 10گرام
  39. جوزبواء (جائفل) 6گرام
  40. بسباسہ (جلوتری)  6گرام
  41. چھڑیلہ (اشنہ)  6گرام
  42. عود 5گرام
  43. زعفران 12گرام
  44. مصطگی رومی 12گرام
  45. ورق نقرہ 36 عدد
  46. ورق سونا 18 عدد
  47. عنبر 3گرام
  48. مشک (کستوری)  1گرام

طریقہ تیاری:

مغزیات کو الگ پیس کر رکھیں اور باقی ادویات کو الگ پیس کر رکھیں۔

تمام ادویات کا جتنا وزن ہے اس کے تین گناہ شہد لیں، اور ہلکا سا گرم کرلیں۔

اب اس میں آہستہ آہستہ مغزیات کو ملاتے جائیں اور ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے رہیں۔

پھر باقی ادویات کا پاوڈر بھی آہستہ آہستہ ملاتے جائیں اور ساتھ چمچ ہلاتے جائیں۔

اس کے بعد زعفران کو ملائیں۔

اس کے بعد جب شہد بالکل ہلکا سے گرم ہو تو مصطگی رومی کو ملائیں، زیادہ گرم قوام میں ملانے سے مصطگی کے دانے بن جاتے ہیں اس لیے اس کا خاص خیال رکھیں۔

آخر میں ورق نقرہ اور ورق سونا ملا لیں۔ آپ کا لبوب کبیر خاص معجون تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses cookies to offer you a better browsing experience. By browsing this website, you agree to our use of cookies.